پنجاب اور کے پی کے میں آندھی اور بارشیں متوقع

پنجاب اور کے پی کے میں آندھی اور بارشیں متوقع

 اسلام آباد(نیاٹائم)خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اوربالائی پنجاب میں آج آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ وسطی وساؤتھ علاقوں میں تیزاورگرد آلود ہوائیں چلنے کا چانس ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو، جیکب آباد، دادو، سبی اورشہید بینظیرآباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ لاڑکانہ، پڈعیدن اورسکرنڈ میں اڑھتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

 

دوسری طرف، کراچی کا موسم گرم و خشک رہنے کی امید ہے جبکہ کل کے مقابلے میں چارسے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا چانس ہے اورآج گرمی کا پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

 

گرد آلود طوفان نے بلوچستان میں تباہی مچا دی