ٹائیگر شروف کو10سالہ پاکستانی بچےسےملنے کی خواہش

ٹائیگر شروف کو10سالہ پاکستانی بچےسےملنے کی خواہش

تربت(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ کے مشہور اداکار اور ڈانسر ٹائیگر شروف نے  10 سالہ پاکستانی ڈانسر بچے سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ان دنوں بلوچستان کے علاقے تربت کے دس سالہ بریک ڈانسر سبحان سہیل کی دھوم ہے جو کم عمری میں اپنے بہترین ڈانس سے سب کے دل موہ رہا ہے۔ایسے میں عرب میڈیا کی طرف سے  سبحان سہیل کا انٹرویو لیا گیا جس میں 10 سالہ سبحان کا کہناتھا کہ مجھے مائیکل جیکسن اور ٹائیگر شروف بہت پسند ہیں، میں فیوچر میں ان کی طرح ہی ڈانس کرنےکاخواہشمند ہوں۔

 

اس انٹرویو کی وڈیو پاکستان سے تعلق رکھنے والی جرنلسٹ مہرین زہرہ نے ٹویٹر پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی ٹائیگر شروف کو ٹیگ کردیا۔لیکن بعد میں بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے مہرین زہرہ کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ "امید ہے کسی روز اس  بچے سے ملاقات ہو گی"۔

  

خیال  رہے کہ چند مہینے پہلے سبحان سہیل کی ایک وڈیو انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں سکول یونیفارم میں ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوائن براوو کے چیمپئن گانے پر بریک ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس نےسب کی توجہ حاصل کی تھی۔

 

دیپیکا پڈوکون نے عالیہ بھٹ کیساتھ فلم میں کام کیوں نہ کیا؟