ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے شاہینوں کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے شاہینوں کا اعلان

لاہور(نیا ٹائم) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئےسولہ رکنی قومی ٹیم  کا اعلان کر دیا گیا۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کیجانب سے ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی سکواڈ میں3 اوپنرز، 3 مڈل آرڈر بیٹرز، 2 وکٹ کیپرز، 3سپنرز اور 5 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ چوں کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف تینوں ایک روزہ انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں اس لیے  بہترین دستیاب پلیئرز کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔ محمد وسیم نے کہا کہ یہ سیریز مینیجڈ انوائیرنمنٹ میں نہیں کھیلی جارہی اس لیے  ضرورت پڑنے پر کھلاڑیوں  کو کم  وقت میں بھی بلایا جاسکتا ہے۔ سپنرمحمد نواز اورلیگ سپنر شاداب خان کے مکمل فٹ ہونے کی وجہ سے آصف آفریدی اور لیگ سپنرعثمان قادر کو ویسٹ انڈیز کیخلاف اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

 

قومی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، وائس کپتان شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین  شیڈول سیریز کےایک روزہ  میچزآٹھ ،دس اور بارہ  جون کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کے تربیتی کیمپ کیلئے قومی سکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا جبکہ پی سی بی کی جانب سے سیزیز کے انعقاد کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔

 

 

سہواگ نے اپنی توپوں کا رخ کوہلی کی جانب موڑ دیا