• Thursday, 29 September 2022
تحریک انصاف کے  دھرنےکامقام کیا ہوگاجانیئے!

تحریک انصاف کے دھرنےکامقام کیا ہوگاجانیئے!

اسلام آباد(نیاٹائم)پاکستان تحریک انصاف نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی اجازت کے لیے درخواست تیار کرلی ہے۔

 

پاکستان تحریک انصاف  کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سری نگرہائی وے پر جلسے، دھرنے کے لیے ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان جگہ دینےکامطالبہ کیا ہے،ذرائع ڈی سی آفس کے مطابق ابھی تک تحریک انصاف  کی جلسے یا دھرنے کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے لہٰذا درخواست موصول ہونے کے بعد اجازت دینے اور جگہ کا تعین  ہوسکے گا۔

 

خیال رہے کہ پچھلے روز چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیاتھا اور کہا تھا کہ پچیس مئی دن 3بجے آپکو اسلام آباد میں سری نگر روڈ پر ملوں گا اورکہا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جائیں گے تب تک ہم لوگ اسلام آباد میں رکے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کرائے جائیں، تیسری کوئی بات ہمیں قبول نہیں۔

 

پریس کانفرنس میں آنے والی کال بارے نہیں بتاوں گا،شاہ محمود