دیپیکا کے خوبصورت ہار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

دیپیکا کے خوبصورت ہار نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ممبئی(نیاٹائم)بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون آج کل فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے 'کانز فیسٹیول' میں عرب طرزکا ڈریس اور خوبصورت ہار پہننے پربھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پرموضوعِ بحث بن گئی ہیں۔

 

سترہ مئی سے فرانس میں شروع ہونے والے اس فلمی میلے میں دیپیکا پڈوکون اور ایشوریا رائے سمیت بھارت سے ناموراداکار وہاں موجود ہیں جن کی تصاویر گاہے بگاہے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرملتی رہتی ہیں۔ دیپیکا رواں سال کانز فیسٹیول میں ناصرف بطوراداکارہ شریک ہوئی بلکہ وہ جیوری کا بھی حصہ ہیں۔چند برسوں سے کانز کا حصہ بننے والی دپیکا پڈوکون نے فیسٹیول میں لاتعداد لباس اورفیشن انٹرودیوس کروائے ہیں۔

 

75ویں کانز فیسٹیول کے دوسرے دن اداکارہ نے اپنے خوبصورت لباس کے ساتھ نامور بھارتی ڈیزائنر'سبیا ساچی' کا تیارکردہ ہارپہنا جس پر'فی امان اللہ' کے الفاظ لکھے ہوئے تھے۔ اس ہارکی تیاری میں وائٹ، ہرے، نیلے اورگلابی کلرکے ہیروں کا استعمال کیا گیا۔ دیپیکا کے اس خوبصورت ہارکو سوشل میڈیا پرناصرف خواتین کی طرف سے پزیرائی حاصل ہورہی ہے بلکہ مرد حضرات بھی اداکارہ کے فیشن سینس کو خوب داد دے رہے ہیں۔

 

برانڈ کی تشہیر کرنا بالی ووڈ اسٹارز کو مہنگا پڑگیا