وسطی یورپی ملک میں بھی منکی پاکس کا پہلا ممکنہ کیس رپورٹ

وسطی یورپی ملک میں بھی منکی پاکس کا پہلا ممکنہ کیس رپورٹ

آسٹریا(نیاٹائم ویب ڈیسک)اسرائیل اور سوئٹزرلینڈ کے بعد اب یورپی ملک آسٹریا میں بھی منکی پاکس کا پہلا ممکنہ  کیس سامنے آیا ہے۔

 

وسطی یورپی ملک آسٹریا کے محکمہ ہیلتھ کے حکام کے مطابق ویانا میں اتوار کی شب 35 سالہ شخص کو منکی پاکس کی خاص علامات کے ساتھ ہسپتال لایا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں متاثرہ شخص میں منکی پاکس وباء کی تصدیق کی گئی ہے۔اب تک فرانس، سوئٹزرلینڈ، بیلجیئم، جرمنی، آسٹریلیا، سپین، برطانیہ، امریکا، کینیڈا اور اسرائیل میں منکی پاکس کے درجنوں کیسزسامنے آچکے ہیں۔

 

یاد رہے کہ منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کا درد اور آبلوں جیسے دانوں کا نکلنا شامل  ہیں۔برطانیہ اور یورپ میں منکی پاکس کیسزسامنے آنے کے بعد عالمی ادارہ صحت کا کچھ روزپہلے کہنا تھا کہ اس وباء کا جائزہ لے رہے ہیں اور جلد ہی اس سے متعلق کوئی نہ کوئی اقدامات کر رہے ہیں

 

کورونا کا خدشہ ، سعودی عرب نے 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی