سوشل میڈیا پر غداری کے الزام، عظمیٰ بخاری برہم

سوشل میڈیا پر غداری کے الزام، عظمیٰ بخاری برہم

لاہور(نیاٹائم)پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد میں محرک سمیع اللہ خان کی عدم موجودگی پرمسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ بخاری سوشل میڈیا پرغدار قراردینے پرشدید برہم ہوگئی۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ بہت دکھ ہے، یہ کچھ سننا باقی رہ گیا تھا۔ گورنمنٹ میں آنے کے بعد پارٹی نے جب ہاؤس میں جانے کا حکم دیا ہم گئے، یہ کیوں ہوا میں نے بھی یہ پارٹی سے پوچھا ہے، لگ رہا ہے ساڑھے 9 سال ضائع ہی کردیے ہیں، پرویزالٰہی کے 4 سال ان ہی دوغداروں نے بھگتے ہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ باقی بھی محرک تھے، ان سب کو بھی غدار قراردینا ہے یا یہ تمغہ صرف ہم دونوں کے حصے میں ہی آیا ہے۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ دن پنجاب اسمبلی میں پینل آف چیئرمین نے محرک سمیع اللہ خان کی غیرحاضری کے باعث اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے خلاف پیش کی جانے والی عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پرعظمیٰ بخاری اور سمیع اللہ خان پر شدید تنقید کی گئی اورانہیں پارٹی کا غدارکہا گیا۔

 

دھرنا آگے بڑھا دیں،مشعال ملک کی کپتان سے اپیل