دھرنا آگے بڑھا دیں،مشعال ملک کی کپتان سے اپیل

دھرنا آگے بڑھا دیں،مشعال ملک کی کپتان سے اپیل

اسلام آباد(نیاٹائم)حریت رہنما یاسین ملک کی بیوی مشعال ملک نے ہاتھ باندھ کر سابق وزیراعظم عمران خان سے لانگ مارچ آگے بڑھانے کی درخواست کردی۔

 

اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران مشعال ملک کا کہنا تھا کہ میں، میری بیٹی اورعوام پچیس مئی کو یاسین ملک کی محبت میں نکل رہے ہیں، خان صاحب آپ تو یاسین ملک کے رفیق ہیں، آپ سے اپیل ہے کہ لانگ مارچ آگے بڑھادیں گے تو فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جانتی ہوں انٹرنل سیاست بڑی اہم ہوتی ہے مگر کشمیرعبادت ہے، آپ پچیس تاریخ کے دن صرف کشمیر کی خاطرنکلیں یاسین ملک کی خاطرنکلیں، یاسین ملک صرف کشمیر کا نہیں اس خطے کے امن اورآزادی کی ضمانت ہے، بھارتی کورٹ ان کو اس دن قید یا موت کی سزا سنانے لگی ہے۔

 

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آٹھ  سال ہوگئے ہیں، میں نے اپنے خاوند کو نہیں دیکھا، آج یاسین ملک کی اہلیہ اور بیٹی اسکو دیکھنے کیلئے ترس رہی ہیں، میرے خاوند کوشہید نہ ہونے دیں، یہ میری بیٹی نہیں بلکہ پورے کشمیر کی بیٹی ہے، کشمیریوں کی قربانیوں کو دیکھا جائے تو روح کانپ جاتی ہے۔ خیال رہے کہ انڈین کورٹ نے حریت پسند کشمیری لیڈریاسین ملک کو مجرم قرار دیدیا ہے۔

 

عمران خان ملک میں سول وار کروانا چاہتے ہیں ، شہباز شریف