مارگلہ کی پہاڑیاں دوبارہ آگ کی لپیٹ میں آگئیں

مارگلہ کی پہاڑیاں دوبارہ آگ کی لپیٹ میں آگئیں

اسلام آباد(نیاٹائم)مارگلہ کی پہاڑیوں پرایک بار پھرسے آگ بھڑک اُٹھی ہے جس پر قابو پانے کیلئے سی ڈی اے اور وائلڈ لائف مینجمنٹ کے اسٹاف کی کوششیں جاری ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں پر گولڑہ رینج میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس نے ایک بڑے حصے کولپیٹ میں لے لیا۔ سی ڈی اے ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی تک پتہ نہیں چل سکی ہے لیکن آگ پرایک طرف سے قابوپا لیا گیا ہے اوردوسری جانب بھی آگ بھجانے کیلئے متعلقہ اسٹاف متحرک ہے۔

 

 وائلڈلائف مینجمنٹ کے مطابق آگ اسلام آباداورکے پی کے کی مارگلہ ہلزکی پٹی پرلگی جس پرقابو پانے کیلئے چالیس فائرفائٹرزمصروف ہیں۔ خیال رہے کہ پچھلے دنوں مارگلہ کی پہاڑیوں پرآتشزدگی کی ویڈیووائرل ہوئی تھی اوراس موقع پرڈولی نامی ٹک ٹاکرویڈیومیں دیکھائی دی گئی تھی، معاملہ میڈیا پرآنے کے بعد ٹک ٹاکرکے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔

 

شیرانی کےجنگلات میں لگی آگ کنٹرول سےباہر