شادباغ سے بچی کو اغوا کس نےاورکیوں کیا، پتہ چل گیا

شادباغ سے بچی کو اغوا کس نےاورکیوں کیا، پتہ چل گیا

 لاہور(نیا ٹائم)کپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او) لاہور بلال صدیق کا کہنا ہے کہ منگنی ٹوٹنے پر طالبہ کے سابقہ منگیتر نے اس کو اغوا کیا تھا۔

 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی سی پی او کا کہنا تھاکہ بچی کو اس کے سابقہ منگیتر نے اغوا رشتہ ٹوٹنے کی وجہ سے اغواء کیا تھا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ اغواء منگنی ٹوٹنے کا ردعمل تھا۔ واقعےکے بعد فون بند آف کر لیے گئے جس کے باعث بچی کو بازیاب کروانے میں تاخیر ہوئی۔

 

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ دن اغوا ہونے والی  دسویں جماعت کی طالبہ کو آج رات دس بجے تک بازیاب کرانے کا سختی سے آرڈر دیا تھا۔ عدالتی مہلت ختم ہونے سے چند منٹ پہلے ہی پولیس نے عارف والا سے طالبہ کو بازیاب کرایا اور دو ملزمان کو گرفتار کرکےلاہورمنتقل کردیا۔

 

لاہور میں دن دیہاڑے طلبہ کا اغواء