پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

نئی دہلی (نیا ٹائم ویب ڈیسک )بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا ، بھارتی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے ملک میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے اور مہنگائی میں کمی لانے کیلئےپٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو بڑا ریلیف دیا ہے ۔

ٹیکسوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت فی لیٹر ساڑھے نو بھارتی روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 بھارتی روپوں کی کمی ہوئی ہے اگر اس کمی کو پاکستانی کرنسی میں دیکھا جائے تو حکومت کی طرف سے عوام کو پٹرول کی قیمت میں 25 روپے جبکہ ڈیزل پر 18 روپے کی کمی کی گئی ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سلسلہ وار قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 8 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کم کی گئی ہے جس سے حکومت کو سالانہ 1 کھرب بھارتی روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا، تاہم اس سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا ۔

واضح رہے بھارت میں ایک لیٹر پٹرول کی موجودہ قیمت 105٫41 بھارتی رپے جبکہ ڈیزل کی موجودہ قیمت 96٫67 بھارتی روپے ہے ۔

 

کورونا کا خدشہ ، سعودی عرب نے 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی