کورونا کا خدشہ ، سعودی عرب نے 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی

کورونا کا خدشہ ، سعودی عرب نے 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی

ریاض (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) کورونا کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی ۔

عرب اخبار کے مطابق کورونا وائرس کے روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے کیسز کے باعث سعودی عرب نے ایک بار پھراپنے شہریوں کو 15 ممالک کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

سعودی عرب کی طرف سے سفری پابندیوں کے شکار ممالک میں بھارت ، افغانستان ، لبنان ، شام ، ترکی ، ایران ، یمن ، صومالیہ ، ایتھوپیا ، کانگو ، انڈونیشیا ، لیبیا ، آرمینیا ، ویت نام ، بیلا روس اور وینزویلا شامل ہیں ۔

سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے دیگر ممالک کا سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والے شہریوں پر زور دیا کہ غیر عرب ممالک کا سفر کرنے کا ارادہ رکھنے کی صورت میں پاسپورٹ کی مدت 6 ماہ سے زیادہ ہونی چاہئے ۔ جبکہ سفر کیلئے انہیں اصل شناختی کارڈ بھی ہمراہ لانا ہو گا ۔

سعودی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 411 کیسز رپوٹ ہوئے تھے جبکہ سعودی عرب میں ابھی تک منکی پوکس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ، البتہ انفیکشن سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ۔

 

پیوٹن کی کامیاب حکمت عملی ، روسی کرنسی نے یورو اور ڈالر کو پچھاڑ دیا