لانگ مارچ کا مستقبل کیا ہو گا ، فیصلہ اتحادی کرینگے ، رانا ثناء اللہ

لانگ مارچ کا مستقبل کیا ہو گا ، فیصلہ اتحادی کرینگے ، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (نیا ٹائم) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا  کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا مستقبل کیا ہو گا ، اسے اسلام آباد آنے دینا یا نہیں ، اس کا فیصلہ حکومتی اتحادی کریں گے ۔

اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ ہوا تو انہیں گھروں سے نکلنے نہیں دوں گا ۔ انہوں نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے شیخ رشید کہتے تھے آگ لگا دو ، مار دو اب کہتا ہے کہ لانگ مارچ خونی ہو گا ۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ 2014  ء میں عمران خان کے ساتھ کچھ قوتیں شامل تھیں ، یہ تقریریں کرتے تھے انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا ۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے جلسوں سے خوفزوہ ہونے کی ضرورت نہیں ، پاکستان تحریک انصاف نے جو مہنگائی کی ہے اس کا انہیں حساب دینا پڑے گا ۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ 28 مئی کو بہاولپور میں بڑا جلسہ کریں گے ۔

 

عمران خان ملک میں سول وار کروانا چاہتے ہیں ، شہباز شریف