منحرف لیگی رکن اسمبلی نے نشست سے استعفیٰ دیدیا

منحرف لیگی رکن اسمبلی نے نشست سے استعفیٰ دیدیا

لاہور (نیا ٹائم) پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی نے نشست سے استعفیٰ دے دیا ، پنجاب کے ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی 209 سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی کو پیش کر دیا گیا ۔ خانیوال سے تعلق رکھنے والے فیصل نیازی ن لیگ کے منحرف چار ارکان میں شامل ہیں ۔

استعفیٰ دینے والے رکن اسمبلی فیصل نیازی نے کہا ہے خوشی اور ہوش و حواس میں استعفیٰ دیا ہے  ، مسلم لیگ ن کے ساتھ راہیں جدا ہو چکی ہیں ۔ اب ان کی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے پہلے استعفیٰ آگیا ہے اور ن لیگ کے مزید اراکین بھی نشستوں سے استعفیٰ دیں گے ۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے وقت ن لیگ کے منحرف ارکان نے ووٹ نہیں دیا تھا ، مسلم لیگ نے چار منحرف ارکان میں مولانا جلیل شرقپوری ، مولانا غیاث الدین ، اشرف انصاری اور فیصل نیازی شامل تھے ۔

 

کپتان نے 25 مئی کو اسلام آباد جانے کا اعلان کر دیا