کپتان نے 25 مئی کو اسلام آباد جانے کا اعلان کر دیا

کپتان نے 25 مئی کو اسلام آباد جانے کا اعلان کر دیا

پشاور (نیا ٹائم) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد جانے اور لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے ، صرف تحریک انصاف نہیں ساری قوم ، ہر شعبے سے تعلق رکھنے والےافراد کو دعوت دیتے ہییں کہ وہ لانگ مارچ میں شریک ہوں ، انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو سری نگر ہائی  وے پر اکٹھے ہوں گے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ 2018 ء میں ہمیں دیوالیہ ملک ملا ، 20 ارب ڈالر کا خسارہ تھا تاہم جب ہماری حکومت ہٹائی گئی تو ملک آگے جا رہا تھا ، ملکی تاریخ میں کبھی اتننا ٹیکس جمع نہیں ہوا جتنا ہم نے کیا ، ہم نے پٹرول پر سبسڈی بھی د ی ، اب روپیہ گرنے کا اثر بجلی اور پٹرول کی قیمتوں پر بھی پڑے گا ، باہر سے منگوانے والی چیزوں پر بھی اس کا اثر پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کہتے تھے تجربہ کار لوگ ہیں لیکن ان کے پاس نہ تو کوئی منصوبہ اور نہ ہی کچھ کرنے کی ہمت ، ان کے پاس نہ کوئی روڈ میپ ہے نہ منصوبہ ، ان کا تجربہ صرف کرپشن اور کرپشن کے کیسز ختم کرنے میں ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے خلاف سازش کا آغاز گزشتہ سال جون میں ہوا ۔ سازش صرف میرے خلاف نہیں پورے پاکستان کے خلاف کی گئی ، کرپٹ لوگوں کو وزیرا عظم اور وزیر اعلیٰ کے عہدوں پر بٹھانا توہین ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے ، مجھے کوئی خطرہ نہیں ، کیونکہ میں سیاست نہیں جہاد کر رہا ہوں ۔ جتنی دیر بھی اسلام آباد میں رہنا پڑا رہ  لیں گے ۔ کسی بھی طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہوں ۔ انہوں نے فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کہا کہ آپ نیوٹرل ہیں تو پھر نیوٹرل ہی رہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مارچ پرامن ہو گا ، اگر کسی بھی طرح کی کارروائی کی گئی تو یہ غیر قانونی ہو گا جس پر ہم ایکشن لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ دو دن قبل ہی انٹرنیٹ بند ہو جائے گا ، پٹرول ، ڈیزل اور ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی جائے گی ۔ اس کیلئے تیاری کریں ، کسی صورت امپورٹڈ حکومت کو قبول نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اسمبلیاں توڑی جائیں اور انتخابات کروائے جائیں ۔

 

زرداری شہباز ملاقات کی وجہ کیا ، اہم کہانی سامنے آ گئی