زرداری شہباز ملاقات کی وجہ کیا ، اہم کہانی سامنے آ گئی

زرداری شہباز ملاقات کی وجہ کیا ، اہم کہانی سامنے آ گئی

لاہور (نیا ٹائم) سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کی وجہ کیا تھی ، ملاقات کی اہم کہانی سامنے آ گئی ۔ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے ماڈل ٹاون میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی تھی جس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پربھی گفتگو کی گئی تھی ۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات سے قبل ایک اہم شخصیت سے بھی ملاقات کی تھی ۔ اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا ایک اہم دور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران متوقع ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کےد وران ملک میں قبل از وقت انتخابات یا معاشی مسائل کے حل تک اقتدار میں رہنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کا ایک دھڑا فوری انتخابات کی تجویز پر رضا مند ہے ، پارٹی سربراہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی سابق حکومت کا بوجھ نہ اٹھانے اور فوری انتخابات کے حق میں ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ملکی معاشی مسائل حل کرنے اور انتخابات مقررہ وقت پر کروانے کے حامی ہیں ۔تاہم حکومت اگلے 48 گھنٹوں میں اہم فیصلہ کر کےسابق صدر آصف علی زرداری کوجواب سے مطلع کرے گی ۔

 

گورنر پنجاب کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم نے دوبارہ سمری ارسال کر دی