گورنر پنجاب کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم نے دوبارہ سمری ارسال کر دی

گورنر پنجاب کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم نے دوبارہ سمری ارسال کر دی

اسلام آباد (نیا ٹائم)وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے گورنر پنجاب کی تعیناتی کیلئے دوبارہ سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دی ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی گئی نئی سمری میں بھی شیخ بلیغ الرحمان کو ہی گورنر پنجاب لگانے کی سفارش کی گئی ہے ۔

سمری میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے گورنر پنجاب کیلئے بلیغ الرحمان ہی موزوں اور مناسب شخصیت ہیں ۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت 31 مئی تک نئے گورن کی تقرری کی توثیق کے پابند ہیں ۔

واضح رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز وزیر اعظم کو بھجوائے گئے جواب میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانےسے متعلق سمری پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی جبکہ اس کے جواب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملککت سے کہا تھا کہ بلیغ الرحمان ہی نئے گورنر پنجاب ہوں گے ۔

 

سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع