نگران حکومت پیٹرول کتنا بڑھائے گی:وزیرداخلہ  نے بتادیا

نگران حکومت پیٹرول کتنا بڑھائے گی:وزیرداخلہ نے بتادیا

اسلام آباد(نیاٹائم)وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نگراں گورنمنٹ آتی ہے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں سترروپے کا اضافہ کرے گی۔

 

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات میں کہا کہ نااہل ٹولے نے ملک کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے اور اب اگرنگراں حکومت بٹھائیں تو وہ پیٹرول کی قیمت 70 روپے کا اضافہ کردے گی اوراگراشیا کی قیمتیں مزید بڑھیں تو لوگوں کا جینا محال ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حلیف جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ حکومت اپنا وقت پورا کرے جبکہ ہم الیکشن کی طرف جانا چاہتے تھے۔ مسلم لیگ ن کا ابھی تک کسی سے انتخابی الائنس نہیں ہوا ہے۔

 

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبر پر ن لیگ بہاولپورمیں جلسہ کررہی ہے۔ پی ٹی آئی کے لیے رات بارہ بجے عدالت لگائی گئی ہے اور کاش ہمارے لیے دن 12 بجے بھی عدالت کو خیال آتا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو جن حالات میں جیل بھیجا گیا وہ بڑا نامناسب اورغلط تھا۔ ہم عدم اعتماد کے حق میں اتنے پرجوش نہیں تھے۔

 

اتحادیوں نے اجلاس میں حمزہ شہباز پر اعتماد کا اظہار کر دیا