بھائی کی شادی میں فائرنگ،پولیس اہلکار اپنی  ہی گولی کا نشانہ بن گیا

بھائی کی شادی میں فائرنگ،پولیس اہلکار اپنی ہی گولی کا نشانہ بن گیا

کراچی(نیاٹائم)کراچی  میں  شادی کے دوران  ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار  اپنی ہی گولی سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی  کے علاقے گلشن بہار میں شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں بھائی کی شادی میں  ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاراپنی ہی گولی کا نشانہ بن گیا۔

 

پولیس کا بتانا ہے کہ اہلکار اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کر رہا تھا کہ اپنی ہی گولی لگنے سے جان سے گیا۔

 

سپین پلٹ بہنوں کے قاتل قانون کے شکنجے میں آگئے