
ایف بی آر کامزید ٹیکس اکٹھا کرنےکاپلان
اسلام آباد(نیاٹائم)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر ) نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق آئندہ مالی برس کیلئے ایف بی آر ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے رکھتے ہوئے 1155 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی برس کیلئے براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 2711 ارب روپے، سیلزٹیکس کی مد میں3295 ارب روپےکی وصولی جب کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 406 ارب روپے کامشورہ دیاگیاہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی برس میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے تقریبا 700 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی برس دفاع پر 1586 ارب روپے، سود ادائیگیوں کی مد میں3523 ارب روپے، اخراجات کا تخمینہ 12ہزار 994 ارب روپے، آمدن کا تخمینہ 10 ہزار 272 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 843 ارب روپے وصولیوں کا تخمینہ لگایا ہے۔
پینٹس اورکوٹنگ انڈسٹری کےلیے بڑی خبر
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ