گاما پہلوان کی سالگرہ پر گوگل کا خراج تحسین

گاما پہلوان کی سالگرہ پر گوگل کا خراج تحسین

لاہور(نیا ٹائم)52 برس ناقابل شکست رہنے والے گاما پہلوان کے 144 ویں سالگرہ پر گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

 

غلام حسین المعروف گاما پہلوان کے 144 ویں یوم ولادت  پرمعروف سرچ انجن  گوگل نے انھیں ڈوڈل کا حصہ بنایا ہے۔گاما پہلوان  بائیس مئی 1878 کو انڈین شہر امرتسر میں پیدا ہوئے، غلام حسین نے صرف دس سال کی عمر میں نامی گرامی پہلوانوں کو چت کر کے پورے ہندوستان  میں شہرت کے جھنڈے گاڑے۔دنیا بھر میں فن پہلوانی میں نام کمانے کیلئے 1910 میں لندن میں پوری دنیاکے پہلوانوں  کو چیلنج کیا اور زیبسکو کو ہرا کر رستم زمان کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور سونے کی بیلٹ کے حق دار بھی قرار پائے۔ان کا یہ اعزاز 109 سال  گزر جانے کے باوجود آج بھی قائم ہے۔ وطن واپسی پر ایک بار پھر رحیم بخش سلطانی والا کیساتھ جوڑ پڑا اور اس بار رحیم بخش کو ہرا کر رستم ہند کا تاج سر پر سجایا۔

 

گاما پہلوان کی خوراک میں روزانہ  پندرہ  لیٹر دودھ، تین  کلومکھن، بکرے کا گوشت، بیس  پاونڈ بادام اور پھلوں کی تین ٹوکریاں شامل ہوا کرتی تھیں جبکہ انکا سارا خرچہ مہاراجہ پٹیالہ خود برداشت کرتے تھے۔چالیس  پہلوانوں کیساتھ کشتی کی تربیت ،  پانچ ہزار بیٹھک اور  تین ہزار ڈنڈ لگانا ان کہ  روزانہ  کی روٹین میں شامل تھا۔زندگی کے آخری دنوں میں بیمار ہوئے مگر حکومت نے ان کے علاج میں خاص دلچسپی ظاہر نہ کی اور فن پہلوانی کا یہ روشن ستارہ بیاسی  سال  کی عمر میں تئیس مئی 1960 کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئےغروب ہو گیا۔گاما پہلوان دنیائے پہلوانی کا ایک ایسا بادشاہ تھا جس کی جگہ آج تک کوئی اور پہلوان  نہیں لے سکا۔

 

 

ایچ پی سی میں بابراعظم کے بھائی کی پریکٹس کا معاملہ موضوع بحث بن گیا