ایپل آئی فون 14کی لانچنگ ڈیٹ سامنے آ گئی

ایپل آئی فون 14کی لانچنگ ڈیٹ سامنے آ گئی

کیلفورنیا(نیا ٹائم ویب ڈیسک)کئی مہینوں  سے ایپل کے فلیگ شپ سمارٹ فون آئی فون 14 کے فیچرز اور دیگر معاملات کے حوالے سے خبریں لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب  تازہ ترین لیک میں آئی فون 14 کی لانچنگ تقریب کی تاریخ کے متعلق بتایا گیا ہے۔

 

ایپل کے معاملات پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایپل آئی فون کاچودھواں  ایڈیشن اس سال ستمبر کی تیرہ  تاریخ کو لانچ کیا جائے گا۔ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر کیوپیٹینو میں قائم یہ کمپنی اپنی تمام تقاریب منگل کے روز منعقد کرتی ہے۔پچھلےآئی فون کی  لانچز کو دیکھا جائے تو ان کی لانچنگ کی تقریبات عموماً ستمبر کے وسط میں کسی منگل کو ہی  منعقد کی گئیں تھیں جس کا مطلب ہے کہ اس سال یہ تقریب  تیرہ  ستمبر کو متوقع ہے۔ ایپل کیجانب سے ماضی میں آئی فون کی لانچنگ تقریبات عموماً ایپل ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی گئیں مگرکوروناکی عالمی وبا کے دوران کمپنی کو یہ ایونٹ آن لائن منعقد کرانے کے لیے کہا گیا۔

 

ویب سائٹ کے مطابق فی الحال یہ بات واضح نہیں کہ اس سال ایپل یہ تقریب آن لائن منعقد کرے گا یا شرکا بذاتِ خود اس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ذرائع کے مطابق ایپل اس معاملے میں کوئی فیصلہ جلد بازی میں نہیں لینا چاہتا کہ حال  ہی میں بڑھتے کورونا کیسز کی وجہ سے  اپنے فیصلے کو واپس لینا پڑےا س لیے کمپنی اس بات کا فیصلہ تقریب منعقد ہونے سے کچھ عرصہ پہلے کرے گی۔خیال  رہے ایپل کیجانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تقریب میں ایپل ممکنہ طور پر چار نئے آئی فونز لانچ کرے گا۔ ان آئی فونز میں آئی فون چودہ ، آئی فون چودہ میکس، آئی فون چودہ  پرو اور آئی فون چودہ  پرو میکس شامل ہیں۔

 

 

افغان خواتین ٹی وی میزبان طالبان کےسامنےڈٹ گئیں