لاہور میں دن دیہاڑے طلبہ کا اغواء

لاہور میں دن دیہاڑے طلبہ کا اغواء

لاہور(نیا ٹائم)شادباغ سے دسویں جماعت کی طالبہ جوامتحان دیکر بھائی کے ساتھ واپس جارہی تھی اس کو دن دیہاڑے اغوا کرلیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق سترہ سال کی طالبہ اپنے بھائی کے ساتھ پیپردینے کے بعد واپس گھرجارہی تھی کہ راستے میں  شادمان کے علاقے میں چار مسلح اغوا کاروں نے طالبہ کو اغوا کرلیا اوراسکو زبردستی گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔طالبہ کے اغوا کے واقعےکی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں واضح دیکھائی دیا جاسکتا ہے کہ لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی ہوتی ہے کہ ایک وائٹ کلرکی گاڑی ان کے قریب آکر رکتی ہے جس میں سے ایک شخص زبردستی لڑکی کو موٹر سائیکل سے اتارتا  ہے اور گاڑی میں بیٹھاتا ہے۔

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اغوا کار لڑکی کے بھائی کو تھپڑ بھی رسید کرتا ہے اور پھر ملزمان لڑکی کو گاڑی میں لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے اغوا کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

 

رشتے کا تنازع دو بہنوں کی جان لےگیا