پینٹس اورکوٹنگ انڈسٹری کےلیے بڑی خبر

پینٹس اورکوٹنگ انڈسٹری کےلیے بڑی خبر

 

لاہور(نیاٹائم)  ایکسپو  سینٹر لاہور میں تین روزہ میگا نمائش ''پاکستان کوٹنگ شو'' کااختتام ہوگیا جس میں نہ صرف کوٹنگ ،پینٹس اور کیمیکلز انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز بلکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک منداور ایرانی قونصل جنرل رضا ناظری نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر معظم رشید کے ہمراہ شو کا افتتاح کیاتھا۔ یہ شو لاہور ایکسپو سینٹر میں 19 سے 21 مئی تک جاری رہاجس میں جدید ترین مصنوعات کی نمائش کی گی۔

 

پہلے دن شو کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور معظم رشید کے ہمراہ سٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات کے معیار کو سراہا۔لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن نے کہا کہ کوٹنگ انڈسٹری سے وابستہ سٹیک ہولڈرز اور غیرملکی افراد کا رد عمل بہت خوش آئند ہے ،پاکستان کوٹنگ شو نہ صرف بے مثالی کامیابی سے ہمکنار ہوگا بلکہ تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ نائب صدر حارث عتیق نے پاکستان کوٹنگ شو کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی منظور نامہ ایسے اقدامات کا متقاضی ہے جو معاشی بحران سے نجات

دینے میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن اور شو کے آرگنائزر معظم رشید نے کہا کہ پاکستان کوٹنگ شو 2022 بین الاقوامی اور مقامی مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز، سپلائرز اور ڈیلرز کے لیے بہت کشش کا سبب ہے جبکہ یہ سٹیک ہولڈرز کے لیے B2B نیٹ ورکنگ، ایسوسی ایشن اور میڈیا کی نمائش کے بے پناہ مواقع فراہم کررہا ہے۔19 سے 21 مئی تک جاری رہنے والے،پاکستان کوٹنگ شو، کا دس ہزار سے زائد لوگوں نے وزٹ کیا چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، کے پی کے،بلوچستان ،آزاد کشمیر، اور گلگت بلدستان کے محکمہ معدنیات( مائینز اینڈ مینلرز ) نے بھی اپنے اسٹال لگائے اور اس میں بھر پور حصہ لیا تینوں دن سٹوڈنٹ کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں طلبا نے شرکت کی جو کی اکیڈمک اور انڈسٹری کی آپس میں روابط میں مفید ثابت ہو گا ملک سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

پینٹس اورکوٹنگ انڈسٹری کےلیے بڑی خبر