ایچ پی سی میں بابراعظم کے بھائی کی پریکٹس کا معاملہ موضوع بحث بن گیا

ایچ پی سی میں بابراعظم کے بھائی کی پریکٹس کا معاملہ موضوع بحث بن گیا

 لاہور(نیاٹائم)نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر(ایچ پی سی)میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کے بھائی کی پریکٹس موضوع بحث بن گئی ہے۔

 

نیشنل ہائی ہائی پرفارمنس سینٹرمیں صرف قومی اورفرسٹ کلاس کرکٹرزکو ہی پریکٹس کی پرمیشن دی جاتی ہے،رشتہ داروں اوردوستوں کو ہمراہ نہیں لایا جاسکتا، سفیراعظم نے بھائی بابراعظم کی رہنمائی میں ایچ پی سی میں پریکٹس کی۔انھوں نے جب سوشل میڈیا پرویڈیو پوسٹ کی تو سخت تنقید ہونا شروع ہوگئی، اس فوٹیج میں تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان اچھے اسٹروکس پر بھائی کو داددیتے نظر آتے ہیں،کوئی پروفیشنل کیریئر نہ ہونے کے باوجود ان کا ایچ پی سی میں پریکٹس کرنا مناسب بات نہیں۔

 

پی سی بی ذرائع کے مطابق بابراعظم اور ان کے بھائی کنڈیشننگ کیمپ سے پہلے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچے تھے، واقعہ کا پتہ چلنے کے بعد اس کا نوٹس بھی لیا گیا۔ کپتان کو یاد دہانی کروائی گئی کہ پالیسی کے مطابق ایسا کرنا اچھی بات نہیں، انھوں نے اتفاق کرتے ہوئے مستقبل میں محتاط رہنے کا وعدہ بھی کیا۔

 

غیرقانونی بالنگ ایکشن پر شعیب اختر کا سہواگ کو جواب