دیپیکا پڈوکون نے عالیہ بھٹ کیساتھ فلم میں کام کیوں نہ کیا؟

دیپیکا پڈوکون نے عالیہ بھٹ کیساتھ فلم میں کام کیوں نہ کیا؟

ممبئی (نیا ٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے متعلق انکشاف کیا گیا ہےکہ انہیں فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں کام کی پیش کش کی گئی  تھی جو کہ  انہوں نے مسترد کردی۔

 

انڈین  میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ بھارتی اداکارہ یپیکا پڈوکون کو فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی، سلطان اور فاسٹ اینڈ فیوریس سیون  میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔انڈین میڈیا کے مطابق ان دنوں کانز فلم فیسٹیول میں ہندوستان  کی جیوری ممبر دیپیکا پڈوکون کو فلمی ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی مشہور فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی میں  بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کیساتھ کام کی پیش کش کی گئی تھی مگر دیپیکا نے عالیہ بھٹ  کیساتھ سکرین شیئر کرنے سے انکار کردیا۔خیال رہے کہ بھارتی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی دو ماہ قبل ریلیز کی گئی تھی   جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ مرکزی رول میں نظرآئیں تھیں۔

 

ہندوستانی  میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون  کو ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس  سیون  میں بھی کام کی آفر کی گئی تھی مگر انہوں نے ٹائم  نہ ہونے اور پہلے سے جاری فلم  شوٹنگ کے باعث اس آفر کو بھی رد ی کی ٹوکری میں ڈال دیا تھا۔انڈین  میڈیا کا بتانا ہےکہ دیپیکا پڈوکون  کو دبنگ خان کی مشہور فلم سلطان میں بھی سلمان  خان کیساتھ کام کی پیش کش کی گئی مگر انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے مصروفیت کے باعث سے یہ آفر ٹھکرا دی جس کے بعد یہ کردار انوشکا شرما نے نبھایا۔اس کے علاوہ دیپیکا کو دھوم 3میں بھی کام کی آفر کی گئی مگر وہ اپنی دوسری   فلم شوٹنگز کی وجہ سے  اس پر  بھی راضی نہ ہوئیں۔

 

 

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ اسلام کے بارے کیا کہتی ہیں