خاتون کا سونا چوری کرنے کا منفرد انداز، ویڈیو وائرل

خاتون کا سونا چوری کرنے کا منفرد انداز، ویڈیو وائرل

نئی دہلی(نیاٹائم)یوں تو آئے روزچوری کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں لیکن بھارت میں ایک جیولری شاپ پرخاتون نے منہ میں سونا چھپا کرچوری کی جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سٹیٹ اترپردیش کے سٹی رائے بریلی میں قائم ایک سونے کی شاپ کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں عورت دلچسپ ومنفرد طریقے سے سونے کا زیور چوری کرتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہے۔ چوری کا منفرداندازسوشل میڈیا پروائرل ہوچکا ہے۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوخواتین سونے کی دوکان میں داخل ہوئیں اوردونوں نے دکاندارباتوں میں مصروف کرلیا اس دوران ان کو سونے کے مختلف زیورات چیک کروائے گئے۔اس موقع پرایک خاتون نے دکاندارکی نظربھٹکا کر سونا منہ میں چھپا لیا۔ چوری کے مناظرکیمرے کی آنکھ میں نظر بند کرلیے گئے۔