ملک بھر میں شدید گرمی، پاک فوج  نے ریلیف سینٹرز قائم کردیے

ملک بھر میں شدید گرمی، پاک فوج نے ریلیف سینٹرز قائم کردیے

راولپنڈی(نیاٹائم)اس وقت شدید گرمی نے ملک بھرکو لپیٹ میں لیا ہوا ہے، تاہم پاک فوج نے شدید گرمی سے متاثرہ علاقوں میں ستائیس ریلیف سینٹرزقائم کر دیے ہیں۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق تھراورچولستان کے ایریاز پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے جبکہ سندھ اوربلوچستان کے شہروں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اور دادو میں 27 ہیٹ اسٹروک سنٹرتشکیل دیے گئے ہیں۔ تھراورچولستان کے صحرائی علاقوں میں بھی ہیٹ اسٹروک سنٹرزقائم کیے گئے ہیں اورپنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ریلیف سینٹرزمیں کام کا آغاز ہوچکا ہے۔ پاک فوج کے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس علاج معالجے کی سہولیات دے رہے ہیں۔

 

ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کو اہم طبی سہولیات اورادویات دی جارہی ہے جبکہ ہیضے اورگرمی کی شدت کے متاثرین کا ہیٹ اسٹروک مراکزمیں علاج معالجہ بھی ہورہا ہے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں عوام کوجتنا ہوسکا ریلیف فراہم کریں گے، انہوں نے لوگوں سے گزارش کی ہے بلاضرورت گرمی میں باہرنہ نکلے۔

 

کراچی میں آج چلیں گی تیزہوائیں