حکومت کااحتساب اب کون کرےگا

حکومت کااحتساب اب کون کرےگا

اسلام آباد (نیاٹائم) سرکاری اداروں کی من مانیوں کااحتساب اب راجہ کرینگے،ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

 

میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم راناتنویرکے بطور چیئرمین پی اے سی مستعفی ہونے کےبعدقائد حزب اختلاف راجا ریاض پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قائدحزب اختلاف کے منصب پرراجہ ریاض احمد کوڈکلیئر کیاتھا۔راجا ریاض نے اپوزیشن لیڈر کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی 16 اراکین کے دستخط کے ساتھ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائے تھے جنہیں منظور کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نےانہیں قائد حزب اختلاف بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، راجہ ریاض پاکستان تحریک انصاف جبکہ غوث بخش مہر جی ڈی اے کی طرف سے اپوزیشن لیڈرکےمنصب پرایک دوسرے کےمدمقابل تھے۔

 

واضح رہے کہ آئین کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی کاچیئرمین اسمبلی میں اپوزیشن لیڈریاان کی طرف سے مقررکردہ نمائندہ اس منصب پرفائز کیاجاتاہے۔ سابق چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی راناتنویرنےاپوزیشن سے حکومت میں جانے کےبعد اس عہدے کوچھوڑاتھا۔