بلوچستان میں لگی آگ قابو سے باہر ہوگئی

بلوچستان میں لگی آگ قابو سے باہر ہوگئی

کوئٹہ(نیاٹائم)بلوچستان کے ضلع شیرانی میں جنگلات میں لگی آگ پربے قابو ہوگئی ہے تاہم پاک آرمی اورایف سی کی طرف سے امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

 

وفاقی حکومت کی جانب سے آگ پرقابو پانے کیلئے بلوچستان گورنمنٹ کی بھرپورامداد فراہم کردی گئی۔ پاکستان رینجرزونگ بلوچستان حکومت کے ماتحت امدادی کارروائیوں میں بھرپورطریقے سے شریک ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ پرہیلی کاپٹر کے ذریعے کنٹرول کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان سرکار کوآگ بجھانے کے لیے ضروری سامان دیا جاچکا ہے۔

 

وفاقی حکومت ،این ڈی ایم اے کی طرف سے بلوچستان کو ہرممکن امداد کی یقین دہانی کروادی گئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق آگ آسمانی بجلی گرنے یا مقامی طورپرآباد خانہ بدوشوں کی غفلت کی وجہ سے لگی۔ خشک موسم کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جبکہ آگ سے چلغوزے اورزیتون کے درختوں سمیت جنگلی حیات شدید متاثرہورہے ہیں۔

 

ٹیکنیکل جسٹس نے منی لانڈرنگ کے مجرموں کو فائدہ پہنچایا،فواد چوہدری