
برانڈ کی تشہیر کرنا بالی ووڈ اسٹارز کو مہنگا پڑگیا
ممبئی(نیاٹائم)بالی ووڈ کے نامور اداکاروں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، اجے دیوگن اوررنویرسنگھ کو گٹکے اورتمباکو برانڈ کی تشہیرکرنا التا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان فلم اسٹارزکے گٹکے اور تمباکو برانڈ کے اشتہارمیں کام کرنے پر تمنا ہاشمی نامی سوشل ایکٹویسٹ کی طرف سے لوکل کورٹ میں مقدمہ درج کرایا گیا جبکہ کیس کو سماعت کیلئے بھی مقرر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ،امیتابھ، اجے اوررنویر کو بہارکورٹ میں مقدمہ بھگتنا پڑے گا۔ مدعی نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ نامور فلمی شخصیات اپنی شہرت کا منفی استعمال کررہے ہیں۔
تمنا ہاشمی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اسٹارز کی بچے اور کم عمر لڑکے لڑکیاں بھی فالورز ہیں اگر وہ گٹکے اور تمباکو جیسے برانڈ کی تشہیری مہم چلائیں گے تو انکے چاہنے والوں کے ذہنوں پربرے اثرات مرتب ہوں گے اور وہ بھی غلط اشیا کی جانب راغب ہوسکتے ہیں۔ خیال رہے مذکورہ بھارتی اداکاروں کے خلاف کیس کی اول سماعت بہار کورٹ میں اس مہینے کی 27 مئی کو کیا جائے گی۔
قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانےکااعلان
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ