خلیل الرحمن نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

خلیل الرحمن نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

کراچی(نیا ٹائم)پاکستان کے نامور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن  قمرکی پاکستان کے سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات پر تبصرہ کرنے کی ویڈیوسماجی رابطوں  پر وائرل ہوگئی۔

 

سماجی رابطوں پر پاکستان کے معروف  اور نامورڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن کے ٹی وی انٹریو کا ایک ویڈیوکلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں خلیل الرحمٰن چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے میزبان نے ان سے  سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پوچھا۔خلیل الرحمٰن قمر نے مسکراتے ہوئے کہاکہ میں اس ملاقات کی تفصیلات بتا نہیں  سکتا۔ میں صرف اتنا کہوں گا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی شیر نہیں دیکھا مگر جب میں عمران خان سے ملا تو پہلی مرتبہ کسی  شیرکو دیکھا۔

 

نامور ڈرامہ نگار  کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان چلا گیا ہے یہ ان کی غلط فہمی ہے وہ ان کا واپس آنے کا دوسرا طریقہ ہے  اور مجھے امید ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف  اس مرتبہ  اور بھی مضبوط ہوکر واپس اقتدار میں آئیں گے۔خلیل الرحمن نے وزیراعظم شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ  بھکاریوں کا ملک  نہیں ہےجو اسے بھکاری بنایا گیا ہے کیونکہ پینتیس برس انہوں نے اپنا مال بنانے اور ہمیں بھکاری بنانے میں صرف کیے ہیں ۔خیال رہے کہ میرے پاس تم ہو جیسےکامیاب ترین ڈرامے کے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر  نے چند روز پہلے عمران خان سے  ان کی رہائشگاہ پر فلم سٹار شان شاہد کے ساتھ  ملاقات کی تھی۔

 

 

اقرا اور ہانیہ کی ویڈیو وائرل،صارفین کی چہ مگوئیاں