رشتے کا تنازع دو بہنوں کی جان لےگیا

رشتے کا تنازع دو بہنوں کی جان لےگیا

گجرات(نیا ٹائم) رشتے کے تنازع دو بہنوں کی جان لے گیا گجرات میں چچا نے اسپین پلٹ دو پاکستانی بہنوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔

پولیس کے مطابق دو بہنوں کے قتل کا واقعہ تھانہ گلیانہ کی حدود میں رونما ہوا جہاں پر مبینہ طور پر چچا نے فائرنگ کرکے اپنی دو بھتیجیوں سے زندگی چھین لی اور جائے وقوعہ سے بھاگ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال شفٹ کر دیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ بیس اور چوبیس سالہ مقتول بہنیں چند دن پہلے ہی اسپین سے پاکستان واپس آئیں تھی جن کو اُن کے چچا نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں بنا دی گئی ہیں، جلد ہی قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حراست لے لیا جائے گا۔

 

ڈاکو چھ منٹ کےاندردکان کاصفایاکرگئے