کے پی فوڈ سیفٹی اتھارٹی ان ایکشن

کے پی فوڈ سیفٹی اتھارٹی ان ایکشن

 پشاور(نیا ٹائم)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا باچا خان چوک میں چارسدہ روڈ پر کریک ڈاون کیا جس کے نتیجے میں چکن دوکانوں سے تین ہزارمردہ مرغیاں پکڑ لی گئی۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مردہ مرغیوں کو گوشت کی دوکانوں میں ذبح کرکے صاف کیا جارہا تھا، کاروائی میں چکن شاپ بند، سپلائی کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی پکڑی  گئی، مردہ مرغیوں کا بزنس کرنے میں ملوث دکان اونرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مردہ مرغیوں کو ذبح کرنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا تھا، دیگر ملوث افراد کے خلاف بھی انویسٹی گیشن کی جائیگی، کاروائی میں پکڑی جانے والی مردہ مرغیوں کو تلف کردیا گیا، چکن شاپس کی چیکنگ کو مزید سخت کیا جائیگا۔

آر پی او بہاولپور شیراکبرنے اپنے عہدہ کا چارج چھوڑدیا