ٹویوٹالورزکے لیے بُری خبر

ٹویوٹالورزکے لیے بُری خبر

اسلام آباد(نیاٹائم)ٹویوٹا صارفین کے لیے بُری خبر، سیاسی انتشار اور روپے کے عدم استحکام کے سبب ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے ایک بار پھر اپنی تمام نئی گاڑیوں کی بکنگ روک دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کی طرف سے دو ماہ میں دوسری بار گاڑیوں کی بکنگ روکی گئی ہے اور دونوں بار کمپنی کی طرف سے وجہ روپے کی ناقدری اور سیاسی عدم استحکام بتائی گئی ہے۔تاہم اس بار کمپنی کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ گاڑیوں کی بکنگ دوبارہ کب سے شروع ہوگی۔

 

رپورٹ کے مطابق معاشی ماہرین کی جانب سےیہ خدشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ آئندہ دنوں میں پاکستانی معیشت مزید خراب ہو رہی ہے، جس سے آٹو سیکٹر سمیت ہر طرح کی صنعت میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

 

معاشی ماہرین کاکہناہےکہ گزشتہ ماہ کاروں کی فروخت میں نمایاں حدتک کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی وجہ یہ تھی کہ ٹویوٹا سمیت دیگر کارساز کمپنیوں کی طرف سے بھی عدم استحکام اورڈالر کی تیزی سے بڑھتی قیمت کی وجہ سےبکنگ روک دی گئی تھی۔ آٹوانڈسٹری کے ذرائع کےمطابق اگر ڈالر کی قیمت اسی طرح بلند رہتی ہے تو مزید کمپنیاں بھی غیرمعینہ مدت کے لیے تمام گاڑیوں کی بکنگ بند کر سکتی ہیں۔

 

حکمران جماعتوں کا میثاق جمہوریت کے حوالے سے غیرمعمولی فیصلہ