آر پی او بہاولپور شیراکبرنے اپنے عہدہ کا چارج چھوڑدیا

آر پی او بہاولپور شیراکبرنے اپنے عہدہ کا چارج چھوڑدیا

بہاولپور(نیاٹائم)آر پی او بہاولپور شیراکبرنے بصورت تبادلہ اپنے عہدہ کا چارج چھوڑدیا، انہوں نے الوداعی تقریب میں کہا کہ بہاولپورکے لوگ باشعور لوگ ہیں۔

 

تفصیل کے مطابق آر پی دفتر میں ایک سادہ الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ایس امتیاز،اے ڈی ملک نجیب،انچارج آئی ٹی محمد ثاقب اجمل دیگر پرسنل و آفس سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈی آئی جی شیر اکبر نے کہا کہ ٹرانسفر/پوسٹنگ سروس کا حصہ ہے۔میری زندگی کا  اصول رہا ہے کہ میں جہاں بھی گیا ہوں عوام کے ساتھ انصاف کیا ہے اس مقصد کیلئے میں خود ریجن بھر میں کھلی کچہری کے لئے جاتا رہا ہوں۔

 

اپنے ماتحت فیلڈ افسران اور اپنے پرسنل و آفس سٹاف نے ہر لحظہ میرے احکامات کی تکمیل کی اور مجھے بروقت کسی بھی معاملہ کے اچھے یا برئے، ہر پہلو سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تمام افسران کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ انسان کا کردار اور ایمانداری ہمیشہ زندہ رہتی ہے ایمانداری، وقت کی پابندی، ادارہ سے وفا اور عوام الناس پر حسن سلوک ہم کو دنیا و آخرت میں کامیاب کریگی۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور جیسی کلچرل اور تاریخی رینج میں کام کرنے کا بہترین تجربہ بھی ہوا، اس ریجن کی کمان کی اور یہ وقت میں ہمیشہ یاد رہے گا۔آخر میں ڈی آئی جی شیر اکبر نے مزید کہا کہ پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے ریجن بہاولپور کے الیکٹرونک اور پیپر میڈیا نے پولیس کے کام کی بہترین پروجیکشن کی اور پولیس کے اچھے کام کو شہریوں تک پہنچایا جس کے لئے میں ان کا مشکور ہیں۔

 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا راولپنڈی اور جہلم میں کریک ڈاون جاری