شیرانی کےجنگلات میں لگی آگ کنٹرول سےباہر

شیرانی کےجنگلات میں لگی آگ کنٹرول سےباہر

شیرانی(نیاٹائم)بلوچستان کے ضلع شیرانی  کےجنگلات میں لگی آگ  تاحال کنٹرول سے باہر ہے۔

 

محکمہ جنگلات کے حکام کا بتانا ہےکہ جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں مشکلات درپیش ہیں جس کے باعث آگ شیرانی کے علاقوں شرغلئی، سورلوکی  اور چمازئی کے جنگلات میں لگی آگ مزید پھیلنے کا امکان ہے۔


محکمہ جنگلات  کے مطابق شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ سے چلغوزے اور  زیتون کے درخت شدید متاثر ہوئے لہٰذا جنگلات میں لگی آگ کو  بجھانے کیلئے فضائی آپریشن  مزیدتیز کرنے کی ضرورت  ہے۔حکام کا بتانا ہےکہ جنگلات میں لگی آگ کی وجہ  سےفضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے اور  جنگلی حیات بھی متاثر ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ شیرانی میں پچھلے دن آگ کی زد میں آکر3 افراد جھلس کر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا راولپنڈی اور جہلم میں کریک ڈاون جاری