اقرا اور ہانیہ کی ویڈیو وائرل،صارفین کی چہ مگوئیاں

اقرا اور ہانیہ کی ویڈیو وائرل،صارفین کی چہ مگوئیاں

کراچی(نیاٹائم) اداکارہ ہانیہ عامراوراقراعزیز کی ان دنوں سوشل میڈیا پرایک ویڈیو زینت بنی ہوئی ہے جس کو لیکر صارفین دونوں اداکاراؤں کے مابین تعلقات کے حوالے سے چہ مگوئیاں کررہے ہیں۔

 

ہانیہ عامراوراقرا عزیزکی ایک تقریب میں موجودگی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمزپر وائرل ہوگئی ہے جس میں ہانیہ کو اقرا نظرانداز کرتی ہے۔ ویڈیومیں دیکھا گیا ہے کہ تقریب میں شرکت کرنے والی اداکارہ اقراعزیز پاس کھڑی ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر سے بغلگیر ہونے کیلئے ان کی طرف آتی ہے تو ہانیہ اقرا کو دیکھے بغیر زورسے مسکرا دیتی ہیں جس پراقراعزیز حیران رہ جاتی ہے اور پھر کچھ  دیررکنے کے بعد ہانیہ سے دورچلی جاتی ہیں۔

 

وائرل ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کی رائے تقسیم دیکھائی دے رہی ہے جس میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ہانیہ نے ایسا غیرارادی طور پرکیا کیونکہ ان کا سارا فوکس سامنے سے آتے شخص پرتھا جبکہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ہانیہ نے ایسا جان بوجھ کر کیا، اکثریت کی رائے ہے کہ ہانیہ کا رویہ اچھا نہیں ہے۔

 

مشی خان نے عامر لیاقت کو کھری کھری سنا دیں