عمران نے امریکی مراسلے کا ذکر کیا مگردکھایا نہیں،سراج الحق

عمران نے امریکی مراسلے کا ذکر کیا مگردکھایا نہیں،سراج الحق

اسلام آباد(نیا ٹائم) امیر جماعت اسلامی  سراج الحق  کا کہنا  ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ان سے رابطہ کیا اور مراسلے کا ذکر ضرورکیا مگر دکھایا نہیں۔

 

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم  عمران خان کی حکومت خیبرپختونخوا میں ابھی تک ہے اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی پاکستان تحریک انصاف  سے ہیں۔ اگر عمران خان کیخلاف سازش ہوئی ہوتی تو ان کو ہر جگہ سے نکال کر دکھائیں۔سراج الحق  نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور نہ  ہی کسی اور جماعت کے ساتھ ہے بلکہ جماعت اسلامی عوامی مفاد کیلئے  سرگرم ہے جب کہ میں بھی الیکشن  سے پہلے الیکٹورل ریفارمز کا حامی ہوں۔

 

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےان سے  فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ میرے پاس مراسلہ ہے۔ ہم نے کہا وہ خط تو آپ کی جیب میں ہےآپ اگر وہ ہمیں  دیں گے تو ہم دیکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے جانے کے بعد جلسے میں امریکی مراسلے کا ذکر کیا گیا۔سراج الحق نے کہا کہ امریکی مراسلے کی انکوائری  کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور سپریم کورٹ نے آرٹیکل  تریسٹھ اے کی تشریح پر رائے دی اور سب کو ساتھ لیکر گئی۔ جماعت اسلامی بھی امریکی پالیسیوں کے حق میں نہیں ہے۔

 

 

وزیرخزانہ معیشت کو کیسا دیکھ رہے ہیں