وزیراعظم شہبازشریف کی کراچی آمد

وزیراعظم شہبازشریف کی کراچی آمد

کراچی(نیاٹائم)وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔پرائم منسٹر کو اسلام آباد سے لانے والی خصوصی پرواز نے جمعہ کی دوپہر 12:45 بجے فیصل ائیر  بیس پر لینڈ کیا، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر آبی وسائل خورشید شاہ اور معاون خصوصی سید فہد حسین بھی کراچی پہنچے ہیں۔

 

میڈیارپورٹس  کے مطابق وزیراعظم  کو ہیلی کاپٹر سے کراچی شپ یارڈ پہنچایا گیا جہاں  وہ کراچی شپ یارڈ کا دورہ بھی  کریں گے اور انجینئرنگ ورکس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

 

کراچی شپ یارڈ کے دورے کے بعد پرائم منسٹرشہباز شریف وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے جہاں وہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ شہباز شریف وزیراعلیٰ ہاوس میں کراچی کے تاجران سے ملاقاتیں کریں گے جس میں وہ ملک کو درپیش معاشی مشکلات سے نمٹنے کےلئے ان کی تجاویز بھی سنیں گے،اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکنان بھی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس کےبعد پرائم منسٹر آج شام کو ہی اسلام آباد واپس روانہ ہوجائیں گے۔

 

وزیرخزانہ معیشت کو کیسا دیکھ رہے ہیں