مریض کے گردے میں کتنی پتھریاں نکالی، ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ

مریض کے گردے میں کتنی پتھریاں نکالی، ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ

 نئی دیلی(نیاٹائم)بھارتی سٹیٹ تلنگانہ میں ڈاکٹروں نے بزرگ شخص کے گردے سے 206 پتھریاں نکالی۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق میڈیکل کی ہسٹری میں کسی انسان کے گردے سے سیکڑوں پتھریاں نکلنا انتہائی کم سامنے آنے والا معاملہ ہے، تاہم ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کا چھپن سالہ شہری کے گردے میں سیکڑوں پتھریاں کا پتہ چلا۔مریض کے گردے میں پچھلے چھ ماہ سے شدید تکلیف ہورہی تھی جو گرمی کی شدت بڑھنے سے مزید بڑھ گیا۔

 

 سالہ ویرملّا رامالاکشیمایہ ڈاکٹر کے پاس گئے تاہم ڈاکٹر کی دی ہوئی دوائیں موثر ثابت نہ ہوئی اوردرد میں مزید اضافہ ہوتا رہا، جس پرڈاکٹروں نے مریض کے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔ٹیسٹ کی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ بھارتی شہری کے گردے میں 26 پتھریاں ہیں جن کو ایک گھنٹے کی سرجری کے بعد گردے سے نکالا لیا گیا۔

 

یورولوجسٹ ڈاکٹروینو ماننے کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے اکثر لوگ ڈی ہائیڈریشن کا وکٹم ہوجاتے اور پانی کم پینے کے باعث سے ان کے گردے میں پتھری بن جاتی ہے۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے اجتناب کرنا چاہیے یا دھوپ میں کم سے کم باہر نکلے اور گرمی بڑھنے پر سوڈا پینے سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔

 

پنجاب میں ہزاروں افراد ڈائریا اور ہیضے کاشکار