وزیرخزانہ معیشت کو کیسا دیکھ رہے ہیں

وزیرخزانہ معیشت کو کیسا دیکھ رہے ہیں

اسلام آباد(نیاٹائم)وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت میں جلد تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اپریل کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا اوراپریل کا خسارہ نو میہنے کے اوسط خسارے کا ہاف ہے جو اچھا عندیہ ہے جبکہ یہ بیرونی استحکام کے لیے بھی بہت مثبت اشارہ ہے۔

 

وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے اچھے مذاکرات جاری ہیں اور ملکی معیشت میں بہت جلد تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔