اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ اسلام کے بارے کیا کہتی ہیں

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ اسلام کے بارے کیا کہتی ہیں

ممبئی(نیاٹائم)چارسال قبل اسلام قبول کرنے والی بھارتی ٹیلی ویژن کی نامور  اداکارہ دیپیکا ککڑ نے کہا ہے کہ مسلمان ہونے پر فخر محسوس کرتی ہوں۔

 

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویومیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد دیپیکا ککڑ سے فائزہ نام رکھنے والی اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا ہے تاہم کب اور کیوں کیا میں سمجھتی ہوں کہ میڈیا پر یہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں مسلمان ہونے پر فخرمحسوس کرتی ہوں، بطور مذہب اسلام کی طرف مائل ہونا مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا ، یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جس کو میں نے اپنی مرضی سے کیا جس پر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے لہٰذا  اسلام قبول کرنا کا مشکل فیصلہ کے ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 

اداکارہ نے کہا کہ میرے فیصلے پرمیرے خاندان نے میری بھرپور سپورٹ کی اور میرا ارادہ کسی کو تکلیف فراہم کرنے کا ہرگز نہیں تھا، میری زندگی کا ایک خاص پارٹ بہت پرائیویٹ ہے جہاں میں کسی کا عمل دخل  برداشت نہیں کرسکتی۔خیال رہے کہ دیپیکا ککڑ 2018 میں بھارتی ڈرامہ سیریل سسرال ثمر کے کو اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے پہلے دائرہ اسلام میں داخل ہوئی تھی، مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی دیپیکا سے بدل کر فائزہ کرلیا تھا۔

 

شلپا شیٹی کے شوہر راج کندراپرایک اورمشکل آن پڑی