برطانوی شہری نے انوکھاریکارڈاپنےنام کرلیا

برطانوی شہری نے انوکھاریکارڈاپنےنام کرلیا

لندن(نیاٹائم ویب ڈیسک)برطانوی شہری رچرڈ سکاٹ  نے 36 گھنٹے جھولا جھول کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی بک میں اپنا نام درج کروالیا۔

 

بین الاقوامی  میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے علاقے کنروس سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ شہری  رچرڈ سکاٹ نے ہفتے کی صبح 6 بج کر 10 منٹ پرایک گراؤنڈ میں جھولاجھولنا شروع کیا اور اتوار کی شام  کو اختتام کیا۔

 

گنیز ورلڈ ریکارڈز حکام کاکہنا ہے کہ اس دوران رچرڈ کو ہر گھنٹے بعد 5 منٹ کی بریک  لینے کی اجازت تھی  لیکن انہوں نے یہ وقفے ہر گھنٹے بعد نہیں بلکہ صبح 3 بجے  مختصر نیند کرنے کیلئے استعمال کیے۔رپورٹس کے مطابق سکاٹ نے  امریکی شہری کوئن لیوی کا 34 گھنٹے  جھولا جھولنے کا ریکارڈ توڑا جو انہوں نے اکتوبر 2020 میں قائم کیا تھا۔

 

گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد رچرڈ سکاٹ کا کہنا تھا کہ میری ٹانگوں کے اوپری حصے میں ہلکاسادرد ہے مگر اس کے علاوہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ یہ ایک بہتر تجربہ رہا، میں بہت خوش ہوں۔روٹری کلب آف کنروس اینڈ ڈسٹرکٹ، جہاں سکاٹ ایک ممبر ہے نے فیس بک پر ریکارڈ کی وڈیو پوسٹ کی۔

 

111 ٹی شرٹس پہنے میراتھن میں شرکت کرکے شہری نے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا