اسلام قبول کرنیوالی بھارتی اداکارہ کوکس بات پرفخرہے

اسلام قبول کرنیوالی بھارتی اداکارہ کوکس بات پرفخرہے

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)2018 میں اسلام قبول کرنے والی انڈین ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے مسلمان ہونے پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

 

انڈین میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اسلام قبول کرنے کے بعد دیپیکا ککڑ سے فائزہ نام رکھنے والی اداکارہ نے کہا کہ یہ بات  سچ ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے مگر کب اور کیوں کیا میرے خیال میں میڈیا پر اس چیز کوبتاناضروری نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے، بطور مذہب اسلام کا انتخاب مکمل طور پر انکا اپنا فیصلہ تھا ، یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جسے میں نے اپنی مرضی سے کیا جس پر وہ بہت زیادہ خوش  ہیں ، لہٰذا اس فیصلے کے مشکل ہونے سے متعلق کوئی سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

 

اداکارہ کا بتانا تھا کہ میرے فیصلے پر میرے خاندان نے میرا ساتھ دیا اور میرا ارادہ کسی کو تکلیف پہنچانے کا نہیں تھا، میری لائف کا ایک خاص حصہ بہت نجی ہے جدھر میں  کسی کی مداخلت برداشت نہیں کرسکتی۔

 

واضح  رہے کہ دیپیکا ککڑ 2018 میں انڈین ڈرامہ سیریل سسرال ثمر کے کو سٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے پہلے دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی تھیں، مسلمان ہونے کے بعد اداکارہ نے اپنا نام بھی فائزہ رکھ لیا تھا۔

 

قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانےکااعلان