غیرقانونی بالنگ ایکشن پر شعیب اختر کا سہواگ کو جواب

غیرقانونی بالنگ ایکشن پر شعیب اختر کا سہواگ کو جواب

اسلام آباد(نیا ٹائم)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انڈیا کے سابق  اوپنر وریندر سہواگ کیجانب سے اپنے ایکشن کو غیر قانونی قرار دینے پر بھارتی سٹار کو جواب دیا ہے۔

 

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرشعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر وریندر سہواگ کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )سے زیادہ انفارمیشن ہے تووہ ایک  الگ بات ہے ورنہ سہواگ کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔شعیب کا کہنا تھا کہ وریندر سہواگ کو میرا بولنگ ایکشن غیر قانونی لگتا ہو گا مگر پاکستان انڈیا میں ایسا کسی اور کو نہیں لگتا کیونکہ  میرا بولنگ ایکشن آئی سی سی نے کلیئر قرار دیا تھا۔شعیب اختر نے کہا کہ میری رائے سہواگ کے بارے میں مختلف ہے، سہواگ ایک بہترین کھلاڑی اور ہندوستان  کے بہترین اوپنر رہے ہیں۔

 

سابق سپیڈ سٹار کا مزید کہنا تھا کہ میں  اپنی عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں اپنی رائے کا اظہار بہت سوچ سمجھ کے کرتا ہوں کیونکہ میں  نہیں چاہتا کہ میری رائے سے کسی کی دل آزاری ہو۔شعیب اختر نے کہا کہ وریندر سہواگ عموماً ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں مگروہ  میرے اچھے دوست ہیں،  سہواگ کے الزامات میں نے نہیں سنے اور میری ہمیشہ کوشش ہوتی تھی کہ آؤٹ کروں نہ کہ کسی بلے باز کو زخمی کروں۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اپنے بیانات سے انڈیا اور پاکستان کے مابین  تعلقات کو بہتر کروں، میں پاکستان کا قومی ہیرو ہوں اس لیےوریندر سہواگ میرے بارے میں سوچ سمجھ کر بات کیا کریں ۔

 

 

ڈیرن گف بھی پاکستانی ٹیلنٹ کے گرویدہ نکلے