مرتضی وہاب نےسب کیلئےخطرےسےمتعلق بتادیا

مرتضی وہاب نےسب کیلئےخطرےسےمتعلق بتادیا

کراچی(نیاٹائم) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ ریاست مخالف کارروائیوں میں ملوث ملزموں کو ضمانتیں ملنا ہم سب کیلئے خطرےکاباعث ہے۔

 

کراچی میں پولیس افسروں  کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صدر دھماکے کے ملزم اللہ ڈنو کو گزشتہ برس قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا تھا تاہم  اسے عدالت سے ضمانت ملی جبکہ سی ٹی ڈی کے پاس ثبوت تھے کہ یہ ملزم دہشت گردی کے واقعات میں  شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ریاست مخالف کارروائیوں میں شامل  ہیں اور ان لوگوں کے خلاف ریاست مخالف کارروائیوں کی دفعات لگی ہیں اگر  انہیں ضمانتیں دی جائیں گی تو یہ ہم سب  لوگوں کے لیے خطرےکی بات ہے۔

 

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے خلاف  سنگین نوعیت کے الزامات  ہیں تو ضمانت کےطریقہ کار کو دیکھا جائے، کورٹس سے درخواست ہے کہ اس طرح کے مقدمے میں ریاست کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کا اکثر  گورنمنٹ  کے سامنے مؤقف ہوتا ہےکہ کارروائی کے بعد لوگ کورٹس  سے رہاہو جاتے ہیں۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ایک مہینے میں یکے بعد دیگرے دہشتگردی کے تین واقعات ہوئے ہیں جسکے بعد سےشہر قائد میں ایک خوف کی سی فضا ہے۔

 

ہائی پروفائل کیسز میں تقرروتبادلے عدالتی حکم سے مشروط