عمران خان کوکچھ ہواتوکوئی حالات کوقابونہیں رکھ پائےگا

عمران خان کوکچھ ہواتوکوئی حالات کوقابونہیں رکھ پائےگا

اسلام آباد(نیاٹائم ویب ڈیسک)پی ٹی آئی  کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر عمران خان کو کچھ ہوتا ہے تو پھر پاکستان میں کوئی بھی حالات کوکنٹرول  میں نہیں رکھ پائےگا۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا فیصلہ کرنے والے کان کھول کر سن لیں، تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی، فیصلوں کا ٹائم آگیا ہے، اگر آپ فیصلے نہیں کریں گے تو تاریخ آپ کو کبھی معاف نہیں کرےگی۔

 

اسلام آباد کال سے متعلق سوال پر اسد عمر نے کہا کہ مجھے بھی نہیں علم  کہ عمران خان اسلام آباد کی کال کب دیں گے، دھرنے سے متعلق عمران خان ٹائم آنے پر فیصلہ کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ قوم جاگ چکی ہے، قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اللہ کے سوا کسی کے سامنے سر نہیں جھکانا، لانگ مارچ میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی سے لوگ اسلام آباد آئیں  گے، اسکے علاوہ سندھ اور بلوچستان کی نمائندگی  بھی ہو گی۔

 

چیئرمین  تحریک انصاف کی سکیورٹی سے متعلق سوال پر اسد عمر کا بتانا تھا کہ حکومت مکمل طور پر عمران خان کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہے، اگر عمران خان کو کچھ ہوتا ہے تو پھر پاکستان میں کوئی حالات کو کنٹرول  نہیں رکھ پائےگا۔

 

مونس الہی کا وزیراعلی حمزہ شہباز کو منہ توڑ جواب