شلپا شیٹی کے شوہر راج کندراپرایک اورمشکل آن پڑی

شلپا شیٹی کے شوہر راج کندراپرایک اورمشکل آن پڑی

بھارت(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے خلاف انڈین  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ  نے فحش موویز کی تیاری اور فروخت کے حوالے سے منی لانڈرنگ کا مقدمہ رجسٹر کرلیا ہے۔

 

انڈین  میڈیا کی رپورٹس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ راج کندرا نے ایک کمپنی آرمز پرائم میڈیا لمیٹڈ فروری 2019 میں بنائی تھی اور اس کے تحت ایک ایپ" ہاٹ شاٹس" تیار کی ۔اس ایپ کو بعد میں ایک برٹش کمپنی کینرین کوبیچ دیا گیا اور یہ کمپنی اصل میں  راج کندرا کے برادر نسبتی کی تھی۔

 

ذرائع کابتانا ہے کہ راج کندرا کی کمپنی ویان انڈسٹریز کا تعلق کینرین سے تھا اور ویان کے 13 بینک اکاؤنٹس سے کروڑوں روپوں  کےتبادلے ہوئے۔ذرائع کا بتانا تھا کہ ہاٹ شاٹس ایپ بنیادی طور پر فحش موویز کا پلیٹ فارم تھی ، ان فلموں کو انڈیا میں تیار کرکے ایپلی کیشن  میں اپ لوڈ کرکے سبسکرائپشن کی آفر کی جاتی۔

 

اس سروس کو استعمال کرنے والے لوگوں  سے حاصل ہونے والی آمدنی کو راج کندرا کی کمپنی ویان انڈسٹریز میں بھیجا جاتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ نازیبا فلموں کی یہ آمدنی برطانیہ کے راستے راج کندرا کی کمپنی کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر ہوتی تھی جو منی لانڈرنگ میں آتا ہے۔

 

قندیل بلوچ کی زندگی پر فلم بنانےکااعلان