ڈالر کی قدر میں اضافہ،وزیراعظم نے ذمہ داروں کو طلب کر لیا

ڈالر کی قدر میں اضافہ،وزیراعظم نے ذمہ داروں کو طلب کر لیا

اسلام آباد(نیا ٹائم)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو طلب کر لیا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے معاشی صورت حال سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )اور وزارت تجارت کے حکام شرکت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو روکنے سے متعلق امور پر مشاورت ہو گی جب کہ شہباز شریف کو غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

 

ذرائع کا مزید کہنا  ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم  شہباز شریف کو درآمدات اور برآمدات  سے متعلق صورت حال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔خیال  رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور پچھلے ایک مہینے  کے دوران ڈالر اٹھارہ  روپے سے زیادہ  مہنگا ہو کر دو سو روپے تک پہنچ چکا ہے۔گزشتہ روز ڈالر نے اوپن مارکیٹ میں اپنی ڈبل سنچری مکمل کر لی تھی جبکہ آج انٹر بینک میں بھی ڈالر 200 کا ہندسہ عبور کر گیا ہے جس سے پاکستانی روپیہ مزید دباو میں آگیا ہے ۔

 

 

صدر بم دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے